Sunday, September 6, 2020
8 پنچایتون کے 16 ہزار سے زاہد لوگ دریا سے عبور کرنے پر مجبور۔ موٹریبل پل کی مانگ کئ عرصہ کی جا رہی ہے لیکن پل تعمیر نہ ہو سکا
8 پنچایتوں کے 16 ہزار سے زاہد لوگ دریا سے عبور کرنے پر مجبور۔
موٹریبل پل کی مانگ کئ عرصہ کی جا رہی ہے لیکن پل تعمیر نہ ہو سکا۔
عبدالعلیم اعوان
سرنکوٹ// سرنکوٹ کے علاقہ ہاڑی عید گاہ سے بلکل قریب سے ایک پل لگانے کی مانگ عرصہ دراز سے کی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے آنے جانے کی خستہ حالت کی داستان کئی مرتبہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے سامنے بھی رکھی لیکن بد قسمتی یہ رہی کہ موٹریبل پل تعمیر نہ ہو سکا جبکہ چار بڑے گاؤں ہاڑی مڑہوٹ موڑہ بچھائی ڈوڈی کے لوگ اسی راستے سے ہو کر مڑہوٹ عید گاہ مارکیٹ میں پہنچتے ہیں۔ لیکن جب مقامی دریا عروج پر ہوتا ہے کوئی گھر کو واپس لوٹ جاتا ہے اور کوئی اس انتظار میں کھڑا رہتا ہے کہ کب دریا کم ہو اور وہ دریا سے آر پار ہو سکیں۔ سرپنچ سکندر نورانی کے علاوہ دیگران نے بتایا کہ ایک سال قبل وہاں پر انہوں نے بڑی مشکل سے دریا کے درمیانی حصے میں محکمہ آر اینڈ بی نے بڑی واٹر پائپ لگا کر راستہ بنایا تھا لیکن بد قسمتی یہ رہی کہ طوفانی دریا آنے کی وجہ سے وہ ساری پاپیں بہہ گئی تھی لیکن اس کے بعد وہاں پر کسی نے کوئی معائنہ نہیں کیا اور نہ ہی لوگوں کی سنوائی ہو سکی۔ انھوں نے کہا کہ دو بار ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو لوگوں کی شکایت پر وہاں کا دورہ کیا اور لوگوں کو یقین دہانی دی کہ موٹریبل پل جلد تعمیر کیا جائے گا لیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا جس کا ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو دکھ ہے۔ وہیں ہاڑی میں ایک گورنمنٹ ہائر اسکنڈری سکول بھی موجود ہے۔ جس کے طلباء اسی دریا سے ہو کر اسکول پہنچتے تھے۔ اور اپنی جان جوکھم میں ڈال طلباء کا آنا جانا تھا۔ انھوں نے کہا کہ بارش ہو یا نہ ہو لیکن مذکورہ دریا پانی ہر وقت زیادہ مقدار میں رہتا ہے۔ کیونکہ پانی زیادہ سے زیادہ پنجالوں سے آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بارشوں کا موسم بہت خطرناک چل رہا ہے۔ اور دریا کا بہاؤ ہر وقت خطرناک رہتا جو کسی کی جان لے سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ کوئی بڑا حادثہ رونما ہو جائے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو کو یہاں کے حالات کی پوری خبر ہے اور وہ مذکورہ پل کی مانگ کو پورا کریں تاکہ لوگ باآسانی گھروں تک آ جا سکیں۔
Saturday, September 5, 2020
پہاڑی اور گوجری زبان کو بھی جموں و کشمیر کی سرکاری زبانوں میں شامل کیا جائے
Subscribe to:
Posts (Atom)
پونچھ کے معروف اعوان خانوادے کو یکے بعد دیگرے دو صبر آزما صد مے۔۔۔۔۔۔ جمعیت سراپا رنج و الم
پونچھ کے معروف اعوان خانوادے کو یکے بعد دیگرے دو صبر آزما صد مے۔۔۔۔۔۔ جمعیت سراپا رنج و الم پونچھ /ابھی پونچھ میں جمعیت اہلحدیث جموں ...
-
سکندر نورانی نے اس بات پر تشویش ظاہر کیکہ آخر ہمارے ساتھ ہمیشہ ناانصافی کیوں ہوتی ہے انہوں نے مرکزی سرکار سے اپیل کی ہے کہ جموں و کشمیر کی س...
-
8 پنچایتوں کے 16 ہزار سے زاہد لوگ دریا سے عبور کرنے پر مجبور۔ موٹریبل پل کی مانگ کئ عرصہ کی جا رہی ہے لیکن پل تعمیر نہ ہو سکا۔ عبدالعلیم اعو...