پونچھ /ابھی پونچھ میں جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کی قد آور شخصیت جناب محمد شفیع اعوان صاحب کی رحلت کے زخم کو سہلاہی رہے تھے اور اس تعلق سے ریاست بھر میں جمعیت کے ذمہ داروں اور کارکناں کے آنسؤں خشک بھی نہیں ہوئے تھے کہ آج ان کی اہلیہ محترمہ جو کچھ عرصہ سے پونچھ ہسپتال میں زیر علاج تھی جان جاں آفرین کے سپرد کرگئ واقعی اس کرب ناک خبر نے مضمحل قلوب کو اور زیادہ مغموم بنادیا ان باتوں کا اظہار جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ المدنی نے اپنے تعزیتی بیان میں کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی اور بلندی درجات کےلیے پرنم آنکهوں سے دعائیں کی ہیں موصوف نے کہا کہ اس بلند ہمت خاتون نے اپنے شوہر نامدار کی دین حق کی ترویج و اشاعت کے حوالے سے کام میں ان کا سہارا بن کر ایک مثال قائم کی ہے اور نازک مواقع پر ان کے ساتھ کوہ استقامت بن کر کھڑی رہی صدر محترم نے کہا کہ اعوان خاندان اس صبر آزما موقع پر اپنے کو تنہا محسوس نہ کرے بلکہ سا ری جماعت ان کے ساتھ کامل یک جہتی کا اظہار کرتی ہے دریں اثنا جمعیت کے نائب صدر ڈاکٹر عبداللطیف الکندی نے بھی اس عظیم خاتون کو عقیدت کا خراج پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا صبر و ثبات اور اپنے باوقار شوہر کے مشن کے ساتھ نہ صرف جڑے رہنا بلکہ راہ حق میں مخالفتوں اور مزاحمتوں کی تند و تیز آندھیوں میں پیکر عزم و ہمت بن کر کھڑا رہنا اس کے صحیفہ اخلاق کو تابندہ بناتا ہے موصوف نے بہ صمیم قلب دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں بہشت کے اعلی مکانات کا مکیں بنادے انہوں نے اعوان خاندان کے ساتھ ساتھ جمعیت اہلحدیث ضلع پونچھ کے سبھی اکابرین و اصا غرین کے ساتھ کامل یک جہتی کا اظہار کیا ہے ادھر جمعیت کے مفتی عام الاستاذ محمد یعقوب بابا المدنی، ناظم اعلیٰ عبدالحکیم وانی، شعبہ صحافت کے سر براہ بشارت بشیر، ضلعی جمعیت پونچھ کے صدر عبداللطیف ریاضی صاحب، مولانا عبدالشھید صاحب، الاستاذ عبدالباسط المدنی صاحب، جناب غلام قادر صاحب آف راجوری اور اس ضلع کی سبھی تحصیل، حلقہ اور مقامی جمعیتوں نے بھی اس صدمہ عظیم کے موقع پر اعوان خاندان کے ساتھ قلبی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی کے حق میں مغفرت، بلندی درجات اور جنت نشینی کی دعائیں کی ہیں
Tuesday, May 11, 2021
پونچھ کے معروف اعوان خانوادے کو یکے بعد دیگرے دو صبر آزما صد مے۔۔۔۔۔۔ جمعیت سراپا رنج و الم
پونچھ کے معروف اعوان خانوادے کو یکے بعد دیگرے دو صبر آزما صد مے۔۔۔۔۔۔ جمعیت سراپا رنج و الم
Subscribe to:
Posts (Atom)
پونچھ کے معروف اعوان خانوادے کو یکے بعد دیگرے دو صبر آزما صد مے۔۔۔۔۔۔ جمعیت سراپا رنج و الم
پونچھ کے معروف اعوان خانوادے کو یکے بعد دیگرے دو صبر آزما صد مے۔۔۔۔۔۔ جمعیت سراپا رنج و الم پونچھ /ابھی پونچھ میں جمعیت اہلحدیث جموں ...
-
سکندر نورانی نے اس بات پر تشویش ظاہر کیکہ آخر ہمارے ساتھ ہمیشہ ناانصافی کیوں ہوتی ہے انہوں نے مرکزی سرکار سے اپیل کی ہے کہ جموں و کشمیر کی س...
-
8 پنچایتوں کے 16 ہزار سے زاہد لوگ دریا سے عبور کرنے پر مجبور۔ موٹریبل پل کی مانگ کئ عرصہ کی جا رہی ہے لیکن پل تعمیر نہ ہو سکا۔ عبدالعلیم اعو...