Tuesday, May 11, 2021

پونچھ کے معروف اعوان خانوادے کو یکے بعد دیگرے دو صبر آزما صد مے۔۔۔۔۔۔ جمعیت سراپا رنج و الم

 پونچھ کے معروف     اعوان خانوادے کو یکے  بعد دیگرے دو صبر آزما صد مے۔۔۔۔۔۔ جمعیت سراپا رنج و الم


 پونچھ /ابھی پونچھ میں جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کی قد آور شخصیت جناب محمد شفیع اعوان صاحب کی رحلت کے زخم کو سہلاہی رہے تھے اور اس تعلق سے ریاست بھر میں جمعیت کے ذمہ داروں اور کارکناں کے آنسؤں خشک بھی نہیں ہوئے تھے کہ آج ان کی اہلیہ محترمہ جو کچھ عرصہ سے پونچھ ہسپتال میں زیر علاج تھی جان جاں آفرین کے سپرد کرگئ واقعی اس کرب ناک خبر نے مضمحل قلوب کو اور زیادہ مغموم بنادیا ان باتوں کا اظہار جمعیت اہلحدیث جموں و کشمیر کے صدر پروفیسر غلام محمد بٹ  المدنی نے اپنے تعزیتی بیان میں کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی اور بلندی درجات کےلیے پرنم آنکهوں سے دعائیں کی ہیں موصوف نے کہا کہ   اس بلند ہمت خاتون نے اپنے شوہر نامدار کی دین حق کی ترویج و اشاعت کے حوالے سے کام میں ان کا سہارا بن کر ایک مثال قائم کی ہے اور نازک مواقع پر ان کے ساتھ  کوہ استقامت بن کر کھڑی رہی صدر محترم نے کہا کہ اعوان خاندان اس صبر آزما موقع پر اپنے کو تنہا محسوس نہ کرے بلکہ سا ری جماعت ان کے ساتھ کامل یک جہتی کا اظہار کرتی ہے دریں اثنا جمعیت کے نائب صدر ڈاکٹر عبداللطیف الکندی نے بھی اس عظیم خاتون کو عقیدت کا خراج پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا صبر و ثبات اور اپنے باوقار شوہر کے مشن کے ساتھ نہ صرف جڑے رہنا بلکہ راہ حق میں مخالفتوں اور مزاحمتوں کی تند و تیز آندھیوں میں پیکر عزم و ہمت بن کر کھڑا رہنا اس کے صحیفہ اخلاق کو تابندہ بناتا ہے موصوف نے بہ صمیم قلب دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں بہشت کے اعلی مکانات کا مکیں بنادے انہوں نے اعوان خاندان کے ساتھ ساتھ جمعیت اہلحدیث ضلع پونچھ کے سبھی اکابرین و اصا غرین کے ساتھ کامل یک جہتی کا اظہار کیا ہے ادھر جمعیت کے مفتی عام الاستاذ محمد یعقوب بابا المدنی، ناظم اعلیٰ عبدالحکیم وانی، شعبہ صحافت کے سر براہ بشارت بشیر، ضلعی جمعیت پونچھ کے صدر عبداللطیف ریاضی صاحب، مولانا عبدالشھید صاحب، الاستاذ عبدالباسط المدنی صاحب، جناب غلام قادر صاحب آف راجوری اور اس ضلع کی سبھی تحصیل، حلقہ اور مقامی جمعیتوں نے بھی اس صدمہ عظیم کے موقع پر اعوان خاندان کے ساتھ قلبی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دونوں میاں بیوی کے حق میں مغفرت، بلندی درجات اور جنت نشینی کی دعائیں کی ہیں

Sunday, September 6, 2020

پہاڑی گوجری پنجابی لو سرکاری زبان کا درجہ نہ ملنا طبقہ کے لوگوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا جیسا سلوک

 


گوجری زبان کو جموں و کشمیر کی سرکاری زبان کا درجہ ملنا چائیے۔


 

8 پنچایتون کے 16 ہزار سے زاہد لوگ دریا سے عبور کرنے پر مجبور۔ موٹریبل پل کی مانگ کئ عرصہ کی جا رہی ہے لیکن پل تعمیر نہ ہو سکا

8 پنچایتوں کے 16 ہزار سے زاہد لوگ دریا سے عبور کرنے پر مجبور۔
موٹریبل پل کی مانگ کئ عرصہ کی جا رہی ہے لیکن پل تعمیر نہ ہو سکا۔

عبدالعلیم اعوان

سرنکوٹ// سرنکوٹ کے علاقہ ہاڑی عید گاہ سے بلکل قریب سے ایک پل لگانے کی مانگ عرصہ دراز سے کی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے آنے جانے کی خستہ حالت کی داستان کئی مرتبہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے سامنے بھی رکھی لیکن بد قسمتی یہ رہی کہ موٹریبل پل تعمیر نہ ہو سکا جبکہ چار بڑے گاؤں ہاڑی مڑہوٹ موڑہ بچھائی ڈوڈی کے لوگ اسی راستے سے ہو کر مڑہوٹ عید گاہ مارکیٹ میں پہنچتے ہیں۔ لیکن جب مقامی دریا عروج پر ہوتا ہے کوئی گھر کو واپس لوٹ جاتا ہے اور کوئی اس انتظار میں کھڑا رہتا ہے کہ کب دریا کم ہو اور وہ دریا سے آر پار ہو سکیں۔ سرپنچ سکندر نورانی کے علاوہ دیگران نے بتایا کہ ایک سال قبل وہاں پر انہوں نے بڑی مشکل سے دریا کے درمیانی حصے میں محکمہ آر اینڈ بی نے بڑی واٹر پائپ لگا کر راستہ بنایا تھا لیکن بد قسمتی یہ رہی کہ طوفانی دریا آنے کی وجہ سے وہ ساری پاپیں بہہ گئی تھی لیکن اس کے بعد وہاں پر کسی نے کوئی معائنہ نہیں کیا اور نہ ہی لوگوں کی سنوائی ہو سکی۔ انھوں نے کہا کہ دو بار ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو لوگوں کی شکایت پر وہاں کا دورہ کیا اور لوگوں کو یقین دہانی دی کہ موٹریبل پل جلد تعمیر کیا جائے گا لیکن ابھی تک کچھ نہیں کیا جس کا ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو دکھ ہے۔ وہیں ہاڑی میں ایک گورنمنٹ ہائر اسکنڈری سکول بھی موجود ہے۔ جس کے طلباء اسی دریا سے ہو کر اسکول پہنچتے تھے۔ اور اپنی جان جوکھم میں ڈال طلباء کا آنا جانا تھا۔ انھوں نے کہا کہ بارش ہو یا نہ ہو لیکن مذکورہ دریا پانی ہر وقت زیادہ مقدار میں رہتا ہے۔ کیونکہ پانی زیادہ سے زیادہ پنجالوں سے آتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس وقت بارشوں کا موسم بہت خطرناک چل رہا ہے۔ اور دریا کا بہاؤ ہر وقت خطرناک رہتا جو کسی کی جان لے سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے پہلے کہ کوئی بڑا حادثہ رونما ہو جائے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یادو کو یہاں کے حالات کی پوری خبر ہے اور وہ مذکورہ پل کی مانگ کو پورا کریں تاکہ لوگ باآسانی گھروں تک آ جا سکیں۔

 

Saturday, September 5, 2020

Demand for Motorable Bridge At Eidgah Hari


 

پہاڑی اور گوجری زبان کو بھی جموں و کشمیر کی سرکاری زبانوں میں شامل کیا جائے

سکندر نورانی نے اس بات پر تشویش ظاہر کیکہ آخر ہمارے ساتھ ہمیشہ ناانصافی کیوں ہوتی ہے انہوں نے مرکزی سرکار سے اپیل کی ہے کہ جموں و کشمیر کی سرکاری زبانوں میں پہاڑی اور گوجری زبانوں کو شامل کیا جائے۔

 

Monday, April 13, 2020

News from poonch

بیساکھی تہوار کے موقع پر سنگھ سبھا گرودوارہ کمیٹی کی جانب سے عوام کو مبارکباد
           عبدالعلیم اعوان

پونچھ // سنگھ سبھا گرودوارہ کمیٹی پونچھ نے پریس کانفرنس کر کے بیساکھی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خواہشات ظاہر کی کہ یہ تہوار امن خوشحالی لے کر آئے اور ملک کے ساتھ ساتھ ریاست میں بھی امن و امان کا ماحول پیدا ہو اور اس وقت جس مصیبت سے ہم پریشان ہیں رب کرے یہ مصیبت دور ہو اور ہم پھر سے ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر بیٹھے اور اپنے اپنے تہوار منائیں سنگھ سبھا گرودوارہ کمیٹی کی جانب سے پریس کانفرنس میں اس بات کی بھی لوگوں سے اپیل کی گئی کہ ہر شخص اپنے اپنے گھروں میں ہی رہے اور حکومت و انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور اس کرونا وائرس نامی بیماری سے جنگ جیتنے میں حکومت و انتظامیہ کی مدد کریں خود بھی اور دوسروں کو بھی مخفوظ رکھیں۔

پونچھ کے معروف اعوان خانوادے کو یکے بعد دیگرے دو صبر آزما صد مے۔۔۔۔۔۔ جمعیت سراپا رنج و الم

 پونچھ کے معروف     اعوان خانوادے کو یکے  بعد دیگرے دو صبر آزما صد مے۔۔۔۔۔۔ جمعیت سراپا رنج و الم  پونچھ /ابھی پونچھ میں جمعیت اہلحدیث جموں ...